• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بلدیاتی انتخابات : سندھ ، پنجاب کیلئے نیا شیڈول تجویز

شائع January 8, 2014
الیکشن کمیشن نے عدالت کو سندھ میں 18 جنوری کے بجائے 23 فروری اور پنجاب مِں 30 جنوری کے بجائے 13 مارچ کو انتخابات کرانے کی تجویز دی ہے۔ فائل فوٹو۔۔۔
الیکشن کمیشن نے عدالت کو سندھ میں 18 جنوری کے بجائے 23 فروری اور پنجاب مِں 30 جنوری کے بجائے 13 مارچ کو انتخابات کرانے کی تجویز دی ہے۔ فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ اور پنجاب میں مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روز چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سندھ میں حلقہ بندیوں اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن نے عدالت میں موقف دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں مقررہ تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کو سندھ میں 18 جنوری کے بجائے 23 فروری اور پنجاب مِں 30 جنوری کے بجائے 13 مارچ کو انتخابات کرانے کی تجویز دی ہے۔ اور کہا ہے کہ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کیلیے 3 ہفتے درکار ہیں.

متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ درست ہے اور انتخابی عمل نہیں روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام الیکشن کمیشن کا ہے، انہوں نے مذید کہا کہ عدالت عبوری ریلیف فراہم کرنے کے بجائے جلد فیصلہ کریں۔

عدالت نے سندھ حکومت کی طرف سے کی جانے والی ترامیم کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سندھ حکومت اورديگر کی اپیلیں منظورکرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024