• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ممبئی: ٹرین میں آتشزدگی سے نو ہلاکتیں

شائع January 8, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

ممبئی: ہندوستان میں آج بدھ کے روز ایک مسافر ٹرین میں آتشزدگی سے کم سے کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ انڈیا کے مشرقی علاقے میں ایک ہفتے قبل بھی ایک ٹرین میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج ہونے والے واقعہ میں آگ نے ٹرین کی تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو ممبئی سے شمالی شہر دہرہ دون جارہی تھی جس کے نتیجے میں ٹرین میں دھواں بھر گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بہت سے لوگ آرام کررہے تھے۔

ہندوستان کے ریلوے کے سینیئر عہدیدار شارت چندریاں نے نیوز چینل سی این این اور آئی بی این کو بتایا کہ بدھ کی صبح تین بوگیوں میں آگ لگی تھی، جبکہ تمام مسافروں کو نکالا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم نہیں بتا سکتے کہ یہ واقعہ کس وجہ سے پیش آیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024