• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شام: فضائی حملے میں دس ہلاک

شائع January 7, 2014
یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب شام کے شمال میں باغیوں کی باغیوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب شام کے شمال میں باغیوں کی باغیوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

بیروت: شام کے شمال میں باغیوں کے زیر اثر شہر پر حکومتی فضائی حملے میں دس شہری ہلاک ہو گئے۔

حلب میڈیکل سینٹر اور برطانوی انسانی حقوق کے رضا کاروں نے منگل کے روز بتایا کہ پیر کو بزاعہ شہر پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کے رضا کاروں کا کہنا ہے حالیہ ہفتوں میں بشارالاسد کی حمایت یافتہ فورسز کی طرف سے باغیوں کے زیر اثر علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب شام کے شمال میں باغیوں کی باغیوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔

رضا کاروں کا کہنا ہے ملک کے شمال میں منگل کے روز اپوزیشن بریگیڈ کے اتحاد اور القائدہ سے منسلک گروپ کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024