• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

سلمان کی مشکلات جاری

شائع January 7, 2014
بولی وڈ اداکار سلمان خان۔-- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار سلمان خان۔-- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے خلاف 2002 کے گاڑی حادثے کے مقدمے کی سماعت اکیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

اداکار پر 2002 کے ’ہٹ اینڈ رن’ کیس میں اقدام قتل کا مقدمہ چلانے کا حکم اگست 2013 میں دیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر انہیں دس سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل جنوری 2013 میں مجسٹریٹ سطح کی ایک عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اس معاملے میں سلمان پر قتل کا مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔

اسی نچلی عدالت کے حکم کو سلمان خان نے مارچ میں چیلنج کیا تھا لیکن ممبئی کی ایک عدالت نے ان کی اس اپیل کو مسترد کر دیا۔

اڑتالیس سالہ اداکار پر اس سے پہلے لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں زیادہ سے زیادہ دو سال کی سزا ہوسکتی تھی۔

لیکن بعد میں مجسٹریٹ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سلمان پر غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت ہیں۔

خیال رہے کہ اٹھائیس ستمبر 2002 کو ایک لینڈ کروزر کار ممبئی کے باندرہ علاقے میں ایک بیکری کے باہر واقع فٹ پاتھ پر سو رہے لوگوں پر چڑھ گئی تھی۔

اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی اور چار دیگر زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس کار کو مبینہ طور پر سلمان خان چلا رہے تھے۔

اس سے قبل شہر جودھپور کی ایک مقامی عدالت نے فروری میں اداکار سلمان خان، سیف علی خان، سونالی باندرے اور تبو کو غیر قانونی شکار کے 14 برس پرانے ایک معاملے میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ ریاست کی پولیس نے ان کے خلاف 1998 میں مبینہ طور پر دو کالے ہرن مارنے کے سلسلے میں چار مقدمات درج کیے تھے، کالا ہرن اس علاقے میں نایاب ہے اور اس کے شکار پر پابندی ہے۔

اس وقت سلمان خان اپنی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھپور میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ بولی وڈ اداکار سنجے دت بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پونہ کی یروڈا جیل میں پانچ سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024