• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پریانکا ایوارڈز کی میزبانی پر خوش

شائع January 7, 2014
بولی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا فلم فیئر ایوارڈز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران موجود ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا فلم فیئر ایوارڈز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران موجود ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

ممبئی: ہندوستان میں فلم فیئر ایوارڈز بولی وڈ کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈز مانے جاتے ہیں اور ایوارڈ ملنے کے ساتھ ساتھ اس تقریب کی میزبانی کرنا بھی کسی اعزاز سے کم نہیں۔

پریانکا چوپڑہ آج کل انسٹھویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کی ریہرسلز میں مصروف ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ایوارڈز تقریب کی میزبانی کے لیے ان کا انتخاب ہونا بہت اعزاز کی بات ہے اور وہ اس دن کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہیں جب وہ فلم فیئر کے اسٹیج پر بطور میزبان موجود ہو ں گی۔

اس حوالے سے ممبئی میں ایک خصوصی تقریب بھی ہوئی جس میں پریانکا نے فلم فیئر ایوارڈز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

واضح رہے کہ ایوارڈ فنکشن میں رنبیر کپور پریانکا کے ساتھ ساتھی میزبان ہوں گے۔

پریانکا اس سے پہلے مختلف پروگرام بھی ہوسٹ کر چکی ہیں جبکہ فلم فیئر ایوارڈز 24 جنوری کو منعقد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024