• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عامر کی نئی فلم کیلئے تیاریاں

شائع January 7, 2014
بولی وڈ اداکار عامر خان۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار عامر خان۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ سٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ رینا سے ابھی تک رابطے میں ہیں اور وہ ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق عامر نے کہاکہ رینا ان کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں اور وہ ہمیشہ میری فیملی کا حصہ رہیں گی۔

واضح رہے کہ عامر خان اور رینا کی شادی 1986ء میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں تاہم 2002 میں دونوں کے درمیان طلاق کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی ۔

جس کے بعد عامر نے کرن رائو سے شادی کی تھی ،اداکار کا کہنا تھا کہ رینا سے ان کی قانونی طلاق ضرور ہوئی ہے مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی اور رینا کی دوستی مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔

'میرے دل میں آج بھی رینا کیلئے بہت محبت اور احترام موجود ہے 'عامر کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے جنید نے اپنی مرضی سے فلم ڈائریکشن کا شعبہ چنا ،جو میرے لیے اچھی خبر تھی۔

مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنوں کو کھونے سے ڈرتے ہیں ، بس یہی ان کی زندگی کا سب سے بڑا خوف ہے ۔

ادھر اطلاعات آئی ہیں کہ عامر خان ایک بار پھر فلم کی ہدایت کاری کریں گے، اس سے قبل کامیاب فلم 'تارے زمین پر' کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔

اداکارنے بتایا کہ وہ سکرپٹ کے حقوق خرید رہے ہیں اور مناسب وقت آنے پر باقی تیاریاں شروع کر دی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024