• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'شادی کیلئے بالکل وقت نہیں'

شائع January 2, 2014
بولی وڈ اداکار کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک ساتھ۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک ساتھ۔- اے ایف پی فوٹو

ممبئی: بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے بھی کیا کہنے، کئی سال تک سلمان خان سے عشق کی پینگیں لڑانے کے بعد انہیں چھوڑ دیا اور اب کریئر کو مزید آگے لے جانے کے لئے رنبیر کپور کو بھی شادی سے انکار کر دیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق 2013 میں کترینہ اور رنبیر کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہوا اور وہ ہر جگہ ایک ساتھ دیکھے جانے لگے۔

یہاں تک کہ یورپ میں ساتھ ہی چھٹیاں بھی منانے گئے جہاں کی تصاویر نے دونوں کے درمیان دوستی کی اصلیت واضح کردی۔

سال کے اختتام پر کئی لڑکیوں کو پیار کا جھانسہ دینے والے رنبیر کپور نے کترینہ کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کی پیشکش کی تو کترینہ نے انہیں کورا سا جواب دے دیا۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ ابھی وہ اپنے کریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں اس لئے شادی کے لئے وقت نہیں۔

اب بھلا رنبیر کو کون سمجھائے کہ کترینہ کیف کی تازہ ترین فلم دھوم تھری بولی وڈ کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان سے بھی ان کے تعلقات اچھے ہوگئے ہیں تو ایسے وقت میں بھلا کون شادی کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ میڈیا میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی خبروں پر گزشتہ ماہ کترینہ کیف نے کہا تھا کہ آئندہ 20 سے 30 برسوں تک ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024