• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'رواں سال شادی کرلوں گی'

شائع January 1, 2014
بولی وڈ اداکار رانی مکھرجی۔- رائٹرز فوٹو
بولی وڈ اداکار رانی مکھرجی۔- رائٹرز فوٹو

بولی وڈ کی خوبصورت اداکار رانی مکھرجی نے سال دو ہزار چودہ کے دوسرے ماہ یعنی دس فروری کو دلہن بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پینتیس سالہ اداکار نے انیس سو ستانوے میں فلم 'راجہ کی آئے گی بارات' سے فلمی سفر کا آغاز کیا۔

ایک کے بعد ایک ہٹ فلم نے رانی کو بولی وڈ کی رانی بنا دیا، سولہ سال تک فلموں سے جڑے رہنے کے بعد رانی نے بولی وڈ فلم ساز ادیتیا چوپڑا کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر ہی لیا۔

شادی کی تقریب جودھ پور کے محل میں ہوگی، جس میں چوپڑا اور مکھرجی فیملی کے قریبی دوست شامل ہوں گے۔

فلم پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا، کنگ آف رومانس یش چوپڑا کے بیٹے ہیں جبکہ رانی مکھرجی کی دو فلمیں مردانی اور کِل دل بھی اسی سال ریلیز ہوں گی۔

رانی نے سولہ سالہ فلمی کریئر میں تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور گووندا شامل ہیں۔

سال دو ہزار پانچ میں فلم 'بلیک' کے بعد رانی مکھرجی کوئی ہٹ فلم نہیں دے سکیں۔

مسلسل ناکامیوں کے بعد رانی نے ادیتیا کی رانی بننے کی حامی بھرلی ہے، نئے سال میں شادی کے بعد رانی اداکاری چھوڑ کر فلم ساز بننے کی خواہش بھی رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024