• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

سابق فارمولا ون چیمپیئن شوماکر کوما میں

شائع December 30, 2013
مائیکل شوماکر نے ریکارڈ سات مرتبہ فارمولا ون ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فوٹو رائٹرز
مائیکل شوماکر نے ریکارڈ سات مرتبہ فارمولا ون ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فوٹو رائٹرز
شوماکر کی 2005 میں اسکینگ کرتے ہوئے لی گئی ایک یادگار تصویر۔ فوٹو اے ایف پی
شوماکر کی 2005 میں اسکینگ کرتے ہوئے لی گئی ایک یادگار تصویر۔ فوٹو اے ایف پی

گرینوبل، فرانس: سات مرتبہ کے سابق فارمولا ون چیمپیئن مائیکل شوماکر اسکائنگ کے دوران حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلے گئے ہیں۔

چوالیس سالہ جرمن کھلاڑی اسکی ایکسیڈنٹ کے دوران سر کے بل گرے جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں اور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت کوما میں ہیں۔

جنوری 1969 کو جرمنی میں پیدا ہونے والے شوماکر نے ابتدائی عمر سے ہی کار ریسنگ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا اور ابتدائی منازل طو کرتے ہوئے 1991 میں اپنے فارمولا ون ریسنگ کیریئر کا آغاز کیا۔

انہیں اب تک سب سے زیادہ سات مرتبہ فامولا ون ریس جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جہاں انہوں نے 2004 میں آخری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

گزشتہ سال برازیلین گرینڈ پرکس میں ریٹائرمنٹ لینے سے قبل جرمن اسٹار نے ریکارڈ 91 فتوحات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 300 گرینڈ پرکس میں شرکت کرنے والے دنیا کے دوسرے آدمی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے چھ سال قبل بھی انہوں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

بیلجیئم میں 1991 میں ہونے والی پہلی فارمولا ون میں وہ ساتویں نمبر پر رہے لیکن اگلے ہی سال انہوں نے اپنی پہلی فارمولا ریس جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا جس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے ریکارڈ اپنے نام کرتے گئے۔

فرانس کے جنوب مشرقی شہر گرینوبل میں واقع اسپتال نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ سابق جرمن اسٹار کو جب اسپتال منتقل کیا گیا اس وقت وہ شدید نوعیت کے دماغی ٹراما کے باعث کوما میں تھے جس کے بعد انہیں نیورو سرجیکل آپریشن درکار تھا۔

شوماکر اپنے 14 سالہ بیٹے کے ساتھ فرانس میریبل ریسورٹ میں اسکائنگ کے لیے گئے، رپورٹس کے مطابق اس جگہ ان کی ذاتی جائیداد ہے اور وہاں دوران اسکینگ گرنے کے بعد ان کا سر ایک پتھر سے ٹکرا گیا۔

انہیں فوری طور پر ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں سے ایک گھنٹے بعد انہیں بہتر سہولیات کے حامل گرینوبل کے اسپتال میں شفٹ کر دیا گیا۔

ان کے علاج کے لیے پیرس سے سرجن اور دماغی اسپیشلسٹ کی خصوصی ٹیم بھی اسپتال پہنچ چکی ہے لیکن ڈاکٹرز کے مطابق تاحال ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

میریبل ریسورٹ کے ڈائریکٹر کرسٹوف گرنیگون لکومتے نے حادثے کے فوراً بعد بیان دیا تھا کہ شوماکر نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، وہ ہوش میں تھے لیکن کافی تکلیف محسوس کر رہے تھے، اور اس بیان سے ایسا محسوس ہوا کہ اس حادثے سے ان کی جان کو خطرات لاحق نہیں ہیں۔

لیکن شوماکر کے کوما میں جانے کے بعد ڈاکٹرز کو اندازہ ہوا کہ ان کی چوٹ ابتدائی تشخیص سے کہیں زیادہ ہے۔

جرمن اسٹار کو ابتدائی طبی امداد دینے والے دو ماؤنٹین افسران نے کہا کہ جس وقت انہوں نے شوماکر کو اٹھایا اور دس منٹ بعد ہیلی کاپٹر میں انہیں منتقل کیا گیا، اس وقت وہ شدید ٹراما کا شکار تھے۔

پیرس کے نامور نیورو لاجسٹ ڈاکٹر جیرارڈ سیلنٹ سابق جرمن ریسر کے علاج کے لیے اسپتال پہنچ چکے ہیں جبکہ اسپتال حکام کے مطابق شوماکر کی بیوی اور دو بچے بھی اسپتال میں موجود ہیں۔

اگلے جمعے کو اپنی 45ویں سالگرہ منانے والے شوماکر کی صحت کے حوالے سے اگلی رپورٹ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے دی جائے گی۔

اسکائی ریسورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024