• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

کراچی:ایک گھر سے چار لاشیں برآمد

شائع December 29, 2013
۔—رائٹرز فوٹو
۔—رائٹرز فوٹو

کراچی: کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

آج صبح ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا۔

مقتولین میں پچاس سالہ مظفر، ان کی بیوی شازیہ، بڑا بیٹا اٹھائیس سالہ عمران اور چھوٹا بیٹا دس سالہ سمیر شامل ہیں جبکہ ایک بیٹی انیس سالہ منزہ زخمی حالت میں ملی۔

پولیس کے مطابق مقتولین کو ذاتی دشمنی کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔

گلشن اقبال میں گلشن چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سعید کو قتل کردیا گیا۔

دوسری جانب، گزشتہ روز کینجھر جھیل کے قریب نوری جام تماچی کے مزار کے احاطے سے ملنے والی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی کے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

مقتول محمد علی ملک ،عدنان سعید،سہیل احمد،بلال احمد اور جہانگیر اختر کو مزار کے احاطے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

مقتولین میں دو ریٹائرڈ فوجی افسران بھی شامل ہیں جبکہ مقتول عدنان کی چار روز قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025