• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دلیپ کمار تیئس سال بعد سینما پر

شائع December 27, 2013 اپ ڈیٹ December 28, 2013
بولی وڈ اداکار دلیپ کمار اپنی بیگم سائرہ بانو کے ہمراہ۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار دلیپ کمار اپنی بیگم سائرہ بانو کے ہمراہ۔- اے ایف پی فوٹو

ممبئی: بولی وڈ اداکار دلیپ کمار کی 1990 کی فلم 'آگ کا دریا' 23 برس بعد ریلیز کے لئے تیار ہے اور آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آگ کا دریا بولی وڈ کی ان فلموں میں شمار ہوتی ہے جو تیار ہو جانے کے باوجود کسی نہ کسی وجہ سے ریلیز نہ ہو سکی۔

اس فلم میں بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار وی ایس راجندرہ بابو ہیں.

جن کے مطابق مذکورہ فلم اپنے وقتوں میں بعض مالی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی اور اس دوران فلم کا اوریجنل پرنٹ بری طرح خراب ہوگیا۔

لیکن بعد میں اس کا ایک پرنٹ جو بہت اچھی حالت میں ہے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک ڈسٹری بیوٹر سے حاصل ہوگیا۔

بابو کے مطابق وہ فلم کے نیگیٹیو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ان کو انتہائی احتیاط سے رکھا گیا تھا۔

بابو کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم دلیپ کمار کی آخری فلم کہی جاسکتی ہے جس میں ان کے مدّ مقابل پرُ کشش اداکار ریکھا نے کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024