• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'پاپا کی فلم کا حصہ بننا چاہتی ہوں'

شائع December 27, 2013
بولی وڈ اداکار عالیہ بھٹ۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار عالیہ بھٹ۔- اے ایف پی فوٹو

ممبئی: بولی وڈ اداکار عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ اپنے والد مہیش بھٹ کی ڈائریکٹ کردہ کسی فلم کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کی بڑی خواہش ہے کہ وہ اپنے والد مہیش بھٹ کی ڈائریکٹ کردہ کسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں۔

تاہم انہیں نہیں لگتا کہ ان کے والد اب دوبارہ ہدایت کاری کریں گے لیکن وہ اپنے والد کی ہوم پروڈکشن کمپنی کے ساتھ ضرور کام کریں گی۔

خیال رہے کہ عالیہ کی فلم 'سٹوڈنٹ آف دی ائیر' بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی جسے نامور ہدایت کار کرن جوہر نے پروڈیوس کیا تھا۔

اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم 'ہائی وے' کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں ان کے مدّمقابل رندیپ ہودا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے ہٹ فلمیں زخم، کا رتوس، یہ ہے ممبئی میری جان اور دیگر کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024