• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm

دھوم تھری 'ہالی وڈ' چربہ

شائع December 27, 2013
اداکار عامر خان اور کترینہ کیف دھوم تھری کے ایک منظر میں۔- انٹرنیٹ فوٹو
اداکار عامر خان اور کترینہ کیف دھوم تھری کے ایک منظر میں۔- انٹرنیٹ فوٹو

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم 'دھوم تھری' نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق اپنی ریلیز کے ایک ہفتے کے اندر اندر دنیا بھر میں ڈھائی سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

پاکستان کے سینما گھروں میں تو اس نے دھوم مچا رکھی ہے جہاں اس وقت ڈھونڈنے سے بھی اس کا ٹکٹ نہیں مل رہا۔

ویسے یہ امر بھی شاید دلچسپی سے خالی نہ ہو کہ دھوم تھری کے لیے سینما مالکان نے ٹکٹ کی قیمتوں میں بھی سو سے ڈیڑھ سو روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

اس صورتِ حال میں سوشل میڈیا یعنی فیس بک اور ٹوئیٹر پر انگریزی فلموں کے شوقین افراد نے مشورہ دیا کہ 'دھوم تھری' دیکھنے سے بہتر ہے کہ آپ دو انگریزی فلمیں 'پریسٹیج اور ناؤ یو سی می' دیکھ لیں کیونکہ 'دھوم تھری' انہی دو فلموں کا چربہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کمنٹس کے بعد صارفین نے ڈی وی ڈی شاپس کا رخ کیا تو وہاں 'ناؤ یو سی می' تو دستیاب ہوگئی کیونکہ یہ رواں سال ریلیز ہوئی تھی جبکہ 'پریسٹیج' 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔

چھ سال پرانی فلم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں اس کی کم سی ڈیز دستیاب تھیں اور فوراً ہی ختم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر فلم کے ناقدین کے مطابق فلم میں واحد پرکشش چیز کترینہ کیف کا ڈانس ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

shahali831@gmeli.com Dec 27, 2013 04:39pm
thek he

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025