• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

‫بیبر نے کہہ دیا الوداع

شائع December 25, 2013
پوپ اسٹار جسٹن بیبر۔- اے ایف پی فوٹو
پوپ اسٹار جسٹن بیبر۔- اے ایف پی فوٹو

معروف گلوکار جسٹن بیبر نے باضابطہ طور پر موسیقی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انیس سالہ گلوکار نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں بدھ کی صبح کو کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پیارے پرستارو میں اب باضابطہ طور پر ریٹائر ہو رہا ہوں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ میڈیا میرے بارے میں بہت بات کر رہا ہے، وہ بہت زیادہ جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ مجھے ناکام بنانا چاہتے ہیں، مگر میں آپ کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جسٹن بیبر نے اپنی نئی البم 'جرنلز' کے بعد طویل بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ جسٹن بیبر نے ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران بھی کہا تھا کہ نئی البم کے بعد میری حیثیت ایک ریٹائر شخص کی سی ہوگی۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024