• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

مری: بس کھائی میں گرنے سے بچہ ہلاک، 25 افراد زخمی

شائع December 22, 2013
حکام کے مطابق حادثہ بارش اور برفباری کے باعث سڑک پر پیدا ہونے والی پھسلن کے باعث پیش آیا۔ فائل فوٹو اے پی
حکام کے مطابق حادثہ بارش اور برفباری کے باعث سڑک پر پیدا ہونے والی پھسلن کے باعث پیش آیا۔ فائل فوٹو اے پی

مری/اسلام آباد: مری کے علاقہ تریٹ میں بس کھائی میں گرنے سے ایک بچہ ہلاک اور ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہو گئے جہاں تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ٹریفک پولیس راولپنڈی کے حکام کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی بس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو گولڑہ شریف کی زیارت کے بعد سیر و تفریح کیلئے مری گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں 25 سے 30 افراد سوار تھے جو مری کے علاقے تریٹ میں ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس سے خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق حادثہ بارش اور برفباری کے باعث سڑک پر پیدا ہونے والی پھسلن کے باعث پیش آیا۔

حادثہ کے بعد ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیموں کے علاوہ ٹریفک پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر پولی کلینک اور پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا۔

اس دوران ایک بچہ پمز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ مزید تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024