• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور: اسکول وین الٹنے سے 12 بچے زخمی

شائع December 20, 2013
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج جمعے کی صبح ایک اسکول وین کے الٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 12 بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اقراء پبلک اسکول کی وین تقریباً 20 بچوں کو لے جارہی تھی اور تیز رفتاری کے باعث پشاور کی رنگ روڈ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے وین کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ناقص سڑکوں، خراب گاڑیوں اور خراب ڈرائیونگ کی وجہ سے ٹریفک حادثوں سے متعلق انتہائی خراب ریکارڈ ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ALI RAZA Dec 20, 2013 01:24pm
SOO SAD..... I LIKE DAWN NEWS

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024