• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دیپیکا فلمسازوں کی اوّلین چوائس

شائع December 19, 2013
بولی وڈ اداکار کرینہ کپور اور دیپیکا پڈوکون۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار کرینہ کپور اور دیپیکا پڈوکون۔- اے ایف پی فوٹو

ممبئی: بولی وڈ کی سپر ہٹ اداکار دیپیکا پڈوکون آج کل فلم سازوں کی اولین چوائس بن گئی ہیں جنہیں حال ہی میں معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنی نئی آنے والی فلم کی ہیروئن چن لیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق، کرن جوہر نے اپنی نئی بولی وڈ فلم 'شدھی' میں ریتک روشن کے مدِ مقابل دیپیکا کو کرینہ کپور کی جگہ کاسٹ کیا ہے۔

عمران خان کے مدِ مقابل کرینہ کپور کی فلم 'گوری تیرے پیار میں' باکس آفس پر کچھ خاص بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے۔

جبکہ رواں سال چار بلاک بسٹر فلمیں دینے والی دیپیکا کو ہندوستانی فلم ساز دیگر ہیروئنوں پر ترجیح دے رہے ہیں۔

کرینہ کپور نے فلم سے آؤٹ ہونے پر کہا ہے کہ ایسا ہونا کوئی نئی بات نہیں جب معاہدے پر اعتراضات ہوجائیں تو اس سے الگ ہونا ہی بنتا ہے، میں اتنی مصروف ہوں کہ اس فلم کو ٹھیک سے ٹائم بھی نہ دے پاتی۔

دوسری طرف دیپیکا نئی فلم ملنے پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ باقی فلموں کی طرح اس فلم میں بھی دل لگا کر کام کریں گی اور فلم کے ہٹ ہونے کیلئے بھی پرُ امید ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024