• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلمان اور کترینہ سب سے آگے

شائع December 19, 2013
سلمان اور کترینہ دو ہزار تیرہ میں سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔- انٹرنیٹ فوٹو
سلمان اور کترینہ دو ہزار تیرہ میں سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔- انٹرنیٹ فوٹو

بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور دبنگ خان کو سال 2013 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بولی وڈ شخصیات قرار دے دیا گیا ہے۔

سپر ہٹ ہیرو سلمان خان جن کی ایک بھی فلم اس سال ریلیز کے لئے پیش نہیں کی گئی لیکن اس کے باوجود انہیں گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

جبکہ دوسری کترینہ کیف جن کی فلم دھوم 3 ریلیز کے لئے تیار ہے اور آئندہ چند دِنوں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔

معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے کے مطابق دونوں اسٹارز کی جوڑی نے بولی وڈ کے دیگر تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دونوں اداکار انٹرنیٹ کی دنیا میں تلاش کی جانے والی بولی وڈ شخصیات میں سب سے آگے نکل گئے جن کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024