• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سڑک کنارے نصب بم دھماکہ میں تین ایرانی گارڈ ہلاک

شائع December 18, 2013
ہلاک ہونے والے تینوں فوجی اسلامی پاسداران انقلاب کور کےانجینئرنگ ڈویژن کا حصہ تھے وہ سراوان شہر کے قریب تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہے تھےَ۔
، فائل فوٹو
ہلاک ہونے والے تینوں فوجی اسلامی پاسداران انقلاب کور کےانجینئرنگ ڈویژن کا حصہ تھے وہ سراوان شہر کے قریب تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہے تھےَ۔ ، فائل فوٹو

دبئی: ایران کے جنوب مشرق میں بدھ کے روز ایک سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ایک نامعلوم صوبائی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تینوں فوجی اسلامی پاسداران انقلاب کور کےانجینئرنگ ڈویژن کا حصہ تھے وہ سراوان شہر کے قریب تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہے تھےَ۔

سراوان کا علاقہ پاکستان کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی صوبے سستان بلوچستان کے قریب واقعے ہے جہاں شیعہ اکثریتی ایران کے برعکس سنی آبادی مقیم ہے۔

اس خطے میں کئی موقعوں پر منشیات کے اسمگلروں اور عسکریت پسندوں کی ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے.

نومبر کے اوئل میں ایران کے دہشت گردی کے جرم میں سولہ قیدیوں کے پھانسی دینے پر انتقامی کاروائی میں مسلح افراد نے زابل شہر میں پبلک پراسیکیوٹر اور ان کے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

اس سے قبل عسکریت پسندوں نے پاکستان سے ملحقہ ایرانی سرحد پر چودہ ایرنی گارڈز کو ایک حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ایک اور عسکریت پسند گروپ جنیداللہ نے بھی جنوب مشرق میں شہریوں اور سرکاری اہلکاروں پر خونریز حملے کیئے ہیں۔

ایران نے جون 2010. کو ان کے رہنما عبدالمالک ریگی کو پھانسی دے دی تھی۔

انسانی حقوق کے گروپ کی دستاویزات کے مطابق 2013 میں ایران میں 400 سے زیادہ افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان میں سے کم از کم 125 افراد کو چودہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے بعد پھانسی دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024