• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

انجلینا اور بریڈپٹ پھر ایک ساتھ

شائع December 18, 2013
برینجلینا کپل کے چہروں پر وہی تازگی نظر آ رہی ہے جو حقیقی زندگی میں ان کا خاصہ ہے۔
برینجلینا کپل کے چہروں پر وہی تازگی نظر آ رہی ہے جو حقیقی زندگی میں ان کا خاصہ ہے۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار پھر دلوں کی دھڑکن تیز کرنے ایک ساتھ آ گئے۔

لیکن یہ کوئی ایکشن سے بھرپور فلم نہیں مادام تساؤ میوزیم ہے جہاں ان کے موممی مجسمے تزئین و آرائش کے بعد نمائش کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں۔

یہ کسی ایوارڈ کی تقریب کا ریڈ کارپٹ ریسپیشن ہے اور نہ ہی کسی فلم کی لانچنگ کا اہتمام، جہاں دھڑا دھڑ کیمرے کی فلیش لائٹس جگمگا رہی ہیں۔

ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یہ فلمی جوڑے کے مومی مجسمے ہیں جنہیں بریڈ پٹ کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے آٹھ سال کے بعد پھر سے سجایا سنوارا گیا ہے۔

تزئین و آرائش کے بعد برینجلینا کپل کے چہروں پر وہی تازگی نظر آ رہی ہے جو حقیقی زندگی میں ان کا خاصہ ہے۔

محبوب ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب مداح دھڑا دھڑ مومی مجسمے دیکھنے کے لیے لندن کے مادام تساؤ کا رخ کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024