• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈیانا ہلاکت کے قابل اعتبار شواہد نہیں مل سکے، برطانوی پولیس

شائع December 17, 2013
ڈیانا اور الفائد اپنے ڈرائیور سمیت اکتیس اگست 1997, میں پیرس انڈر بائی پاس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ فائل فوٹو۔۔۔
ڈیانا اور الفائد اپنے ڈرائیور سمیت اکتیس اگست 1997, میں پیرس انڈر بائی پاس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ فائل فوٹو۔۔۔

لندن: برطانوی پولیس نے پیر کے روز کہا تھا کہ 1997میں شہزادی ڈیانا کی ہلاکت کے بارے میں نئی اطلاعات پر تحقیقات ختم ہو گئی ہے، لیکن اس بات کے کوئی قابل اعتبار شواہد حاصل نہیں ہوئے ہیں کہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ پولیس ہیڈ کوارٹر نے رواں سال اگست میں یہ اعلان کیا تھا کہ شہزادی ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفائد کی ہلاکت کے حوالے سے برطانوی فوج کے کسی اہلکار کے ملوث ہونے سمیت حالیہ نئی اطلاعات کی روشنی میں ان اطلاعات کی تصدیق کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

پیر کے روز میٹرو پولیٹن پولیس نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تفتیش متعدد افراد کے بیانات جمع کر کے اور ریکارڈ کا دوبارہ جائزہ لے کر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران کو پہلے سے کہیں زیادہ حد تک سپیشل فورسز ڈائریکٹوریٹ تک رسائی دی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہر ممکن تفتیشی سوال کو پرکھا گیا تاکہ تمام ممکنہ شواہد کا جائزہ لیا جا سکے۔

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس حتمی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگرچہ اس بات کا امکان ہے کہ ان واقعات میں ایس اے ایس کے ملوث ہونے کے بیانات آئیں، ہمارے پاس ایسے کوئی قابلِ اعتماد شواہد نہیں ہیں کہ ان بیانات میں کوئی صداقت ہے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ابتدائی تفتیش کے بعد انھیں ایسی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ملی جس کی بنا پر مجرمانہ مقدمہ شروع کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈیانا اور الفائد اپنے ڈرائیور سمیت اکتیس اگست 1997, میں پیرس انڈر بائی پاس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

انتیس جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا، شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا جس کی کوریج دنیا بھر کے میڈیا نے کی۔

دو بچوں کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس کی سرد مہری سے لیڈی ڈیانا کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی اور شادی کے مقدس بندھن میں دراڑ پیدا ہونے لگی، جس کے بعد 20 دسمبر 1996 میں ڈیانا اور چارلس کی طلاق ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024