• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

پی ٹی اے کی منظوری کے بغیر موبائل کی فروخت پر پابندی

شائع December 16, 2013
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیکورٹی خدشات کے باعث انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئی ڈینٹٹی نمبر کی منظوری کے بغیرموبائل فون سیٹوں کی ملک میں فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈان نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق آئی ایم ای آئی نمبر کی پی ٹی اے سے منظوری کے بغیر سیلولر موبائل فونز کی ملک میں فروخت پرفوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996کی شق 29 کے تمام مینوفیکچررز اور امپورٹرز سیلولر موبائل فونز کی ٹائپ اور آئی ایم ای آئی نمبر کی پی ٹی اے سے منظوری لازم قرار دیدی گئی ہے۔

کسٹم حکام پی ٹی اے کی منظوری حاصل نا کرنے والے امپورٹراور مینوفیکچرز کے موبائل فونز کلئیر نہیں کریں گے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق ماضی میں ملک میں موبائل فونز کی فروخت میں اضافے کیلئے یہ شرط ختم کردی گئی تھی مگر گذشتہ چند سالوں میں غیر معیاری اورکم قیمت والے موبائل فونز بغیر آئی ایم ای آئی نمبر یا پھر جعلی آئی ایم ای آئی نمبرکے حامل موبائل فونز استعمال ہورہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے رابطہ کرنے پربتایا کہ ملک میں پی ٹی اے سے سیلولر موبائل فونز ٹائپ اور آئی ایم ای آئی نمبر کی منظوری کے بغیر فروخت پر فوری طورپر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق کسٹم حکام اور متعلقہ کمپنیوں کو کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت صرف پی ٹی اے سے منظورشدہ سیلولر موبائل فونزکنسائنمنٹ کی ہی کلئرنس ہوسکے گی۔

مینوفیکچررز اور امپورٹرز پی ٹی اے کوسیلولرموبائل فونز کی تمام ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کرنے کا پابند کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی بد امنی کیس میں حکم دیا تھا جس کی بناء پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کوایسے سیلولرموبائل فونز کی فروخت کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

بغیرآئی ایم ای آئی نمبر موبائل سیٹ مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوئے۔ ایسے سیٹ امن وامان کے قیام میں رکاوٹ تھے جس کے باعث پی ٹی اے نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

دنیا بھر میں استعمال ہونیوالے سیلولر موبائل فونز کیلئے تمام کمپنیوں کو آئی ایم ای آئی نمبرسپین میں قائم عالمی کمپنی گلوبل سسٹم آف موبائل ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) جاری کرتی ہے آئی ایم ای آئی 13ڈیجٹ پر مشتمل ایک یونیق نمبر ہوتا ہے جو پوری دنیا میں صرف ایک ہی موبائل سیٹ میں استعمال ہوتا ہے۔ ضرورت کے تحت آئی ایم ای آئی نمبر کے ذریعے مطلوبہ شخص تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025