• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

نوشہرہ: ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک

شائع December 16, 2013
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

نوشہرہ ورکاں: نوشہرہ کے علاقے خان باغ گاؤں کے قریب پیر کی صبح ایک آئل ٹینکر اور وین کے درمیان تصادم میں دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

قلعہ دیدار سنگھ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ شہر کی جانب سے آنے والا ایک آئل ٹینکر آج صبح شدید دھن کے باعث مخالف سمت سے آنے والی ایک وین سے ٹکرا گیا۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ آئل ٹینکر کی باڈی سے کچل کر وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس اور امدادی کارکن نے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کا شکار افراد کی لاشوں کو وین کے حصوں کو کاٹ کر نکال لیا تھا۔

ہلاک ہونے والوں کے لواحقین جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں دو بچے، تین خواتین بھی شامل ہیں۔

تاہم قلعہ دیدار کی پولیس نے مقدمہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا ہے جو وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024