• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

کونو: نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات

شائع December 15, 2013
نیلسن منڈیلا کی میّت کو ان کے آبائی علاقے کونو لے جایا گیا جہاں پر فوجی دستے کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔—فوٹو اے ایف پی۔
نیلسن منڈیلا کی میّت کو ان کے آبائی علاقے کونو لے جایا گیا جہاں پر فوجی دستے کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔—فوٹو اے ایف پی۔

کونو: جنوبی افریقہ کے سابق صدرنیلسن منڈیلا کی آخری رسومات آج اتوار کے روز ادا کی جارہی ہیں جس کے بعد انہیں ان کے آبائی شہر کونو میں سپردِ خاک کردیا جائے گا۔

سابق صدر منڈیلا کے اعزاز میں تقریبات گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہیں۔

خیال رہے کہ رنگ و نسل پرستی کے خلاف جنوبی افریقہ میں طویل جدوجہد کرنے والے قابل احترام رہنما اور بیسویں صدی کی ایک قد آور سیاسی شخصیت نیلسن مینڈیلا رواں مہینے پانچ دسمبر کو پچانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

نیلسن منڈیلا کی زندگی پر ایک نظر

منڈیلا کی زندگی اور انتقال کے بعد تصاویری جائزہ

نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کے لیے ہفتے سے تیاری اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی تھی اور ان کے اہلِ خانہ اور بہت سے پرستار ان کی زندگی کے اہم واقعات کو زیادہ کرتے رہے۔

اس دوران منڈیلا کی یاد میں گیت بھی گائے گئے۔

تھیمبو برادری نیلسن منڈیلا کے لیے ایک روایتی ژوہا تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں ان کی زندگی کے بارے میں نغمے اور نظمیں شامل ہوں گی۔

اس سے پہلے نیلسن منڈیلا کی میّت کو ان کے آبائی علاقے کونو لے جایا گیا جہاں پر اعظیم افریقی رہنما کو فوجی دستے کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔

جنوبی افریقہ کے قومی پرچم میں لپٹے نیلسن منڈیلا کے جسدخاکی کو پولیس اور فوجی دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

نیلسن منڈیلا کی میت کو سی ون تھرٹی طیارے میں پریٹوریا سے انکے آبائی گاؤں کونو پہنچایا گیا اور فضا میں ان کے جہاز کی سیکیورٹی پر دو لڑاکا طیارے مامور تھے۔

تقریبات میں شرکت کے لیے افریقی ممالک کے صدور، متعدد وزرائے اعظم سمیت ایرانی نائب صدر اور پرنس آف ویلز پہنچیں گے۔

کونو میں مقامی افراد کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس عظیم رہنما کو عقیدت پیش کرنے کے لیے تابوت کے لیے تعین شدہ راستے کی دونوں جانب جمع ہو جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025