• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نیو یارک میں ہندوستانی سفارتکار کی گرفتاری، امریکی سفیر طلب

شائع December 13, 2013
ہندوستان نے امریکی سفیر نینسی پاول کو دفتر خارجہ طلب کرکے نیو یارک میں ڈپٹی قونصل جنرل کی توہین آمیز گرفتاری پر شدید احتجاج  کیا، اے ایف پی فوٹو۔۔۔
ہندوستان نے امریکی سفیر نینسی پاول کو دفتر خارجہ طلب کرکے نیو یارک میں ڈپٹی قونصل جنرل کی توہین آمیز گرفتاری پر شدید احتجاج کیا، اے ایف پی فوٹو۔۔۔

نئی دہلی: ہندوستان نے جمعہ کو نئی دہلی میں امریکی سفیر نینسی پاول کو دفتر خارجہ طلب کرکے نیو یارک میں ڈپٹی قونصل جنرل کی توہین آمیز گرفتاری پر شدید احتجاج کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے خبر رساں ادراے اے ایف پی کو بتایا کہ ہندوستان کی سیکریٹری خارجہ سوجیتا سنگھ نے امریکی سفیر نیلسی پاؤل کو طلب کر کے نائب قونصل جنرل کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو بچوں کی ماں ہندوستانی سفارتکار سے اس قسم کا رویہ بالکل ناقابل قبول ہےانہوں نے مذید بتایا تھا کہ جس طرح سے نائب قونصل جنرل کو گرفتار کیا گیا اس پر ہمیں دکھ ہے۔

ہندوستانی خاتون ڈپٹی قونصل جنرل دیانی خوبراگیڈ کو گزشتہ روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی بیٹی کو سکول چھوڑنے جارہی تھیں۔

39 سالہ ہندوستانی ڈپٹی قونصل جنرل کو جمعرات کو ویزا فراڈ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خوبرا کو پبلک میں ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا تھا انہیں اپنے گھریلو ملازم کے لئے غلط بیانی کے ذریعے امریکی ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے انہیں 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024