• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ججز نظر بندی کیس: مشرف کی پیشی کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا حکم

شائع December 13, 2013
سابق صدر پرویز مشرف—فائل فوٹو۔
سابق صدر پرویز مشرف—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی خصو صی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق فوجی صدر جنرل ریٹاٹرڈ پرویز مشرف کی آج کی پیشی سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر بہتر سیکیورٹی انتظامات کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی ایڈوکیٹ جبکہ پبلک پروسیکیوٹر ندیم تابش بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت سے آج کی تاریخ پیشی سے استثنی کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پرویز مشرف کا ضلعی کچہری میں پیش نہیں ہوسکتے اور اس کیس کی سماعت کسی محفوظ جگہ پر کرنے کے لیے انتظام کیا جائے۔

اس موقع پر وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پرویز مشرف کے ٹرائل کے لیے متبادل جگہ دیکھی جا رہی ہے اور ایک ہفتے کا موقع دیا جائے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ سیکورٹی کے بہتر انتظامات کرکے رپورٹ اگلی سماعت پر پیش کریں۔

عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024