پوپ فرانسس، سال کی بہترین شخصیت قرار
نیو یارک: ٹائم میگزین نے بدھ کو پوپ فرانسس کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے، میگزین کا کہنا ہے کہ کیتھولک چرچ کے سربراہ نو ماہ کے دوران ضمیر کی ایک نئی آواز بن کے ابھرے ہیں۔
مینیجنگ ایڈیٹر نینسی گبز نے لکھا تھا کہ وہ پاپائیت کو محلوں سے نکال کر سڑکوں پر لے آئے اور انہوں نے فیصلوں میں رحم دلی کا عنصر شامل کیا۔
خواہ بوڑھا ہو یا جوان ،عالمی اسٹیج پر شاید ہی کوئی ہوگا جس نے اتنی جلدی مقبولیت حاصل کی ہو۔ جتنی فرانسس کو ملی ہے۔
انہوں نے نو ماہ کے دوران اپنے آپ کو لوگوں کے ساتھ مال و دولت، غربت، عدل و انصاف، شفافیت، جدیدیت، عالمگیریت، خواتین کا کردار، شادی کی نوعیت، اقتدار کی لالچ کی بات چیت کے لئے وقف کر دیا اور اس پر اپنا مؤقف پیش کیا۔
خیال کیا جاتا ہے بہترین شخصیت کے دوسرے پائیدان پر امریکا کے خفیہ نگرانی کے پروگرام کا راز افشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن ہیں جنہوں نے روس میں عارضی پناہ لے رکھی ہے ہیں۔