• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ: ووٹوں کی تصدیق ہائی کورٹ میں چیلنج

شائع December 11, 2013
وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ، فائل فوٹو۔۔۔۔
وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ، فائل فوٹو۔۔۔۔

کراچی: وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل کےخیر پور کے حلقہ این اے 215، اور پی ایس 29 میں ووٹوں کی تصدیق کے حکم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما غوث علی شاہ نےخیر پور کے حلقہ این اے 215، اور پی ایس 29 میں شکست کے بعد نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل نے چھ دسمبر کو نادرا کو صوبائی اسمبلی کے لئے نشست پی ایس انتیس میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے شکارپور کے حلقہ این اے 202 میں ووٹوں کی تصدیق رکوانے کیخلاف مسلم لیگ فنکشنل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

فنکشنل لیگ کے ابراھیم جتوئی نےووٹوں کی تصدیق سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024