• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm

بنگلہ دیش: عبدالقادر ملّا کی پھانسی پر عملدرآمد اچانک روک دیا گیا

شائع December 11, 2013
سپریم کورٹ نے ڈرامائی انداز میں عبدالقادر ملّا کی پھانسی کو روکنے کا یہ حکم اس وقت جاری کیا جبکہ پھانسی دینے میں محض ڈیڑھ گھنٹہ ہی باقی رہ گیا ہوگا۔ —. فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے ڈرامائی انداز میں عبدالقادر ملّا کی پھانسی کو روکنے کا یہ حکم اس وقت جاری کیا جبکہ پھانسی دینے میں محض ڈیڑھ گھنٹہ ہی باقی رہ گیا ہوگا۔ —. فائل فوٹو

ڈھاکہ: اس وقت جب بنگلہ دیش کی حزب مخالف کی ایک مذہبی جماعت کے رہنما کے وکلاء ان کی سزائے موت کو روکنے کی کوششوں میں مصروف تھے، بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما 65 سالہ عبدالقادر ملا کو پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے انتہائی ڈرامائی انداز میں یہ حکم اس وقت جاری کیا جبکہ عبدالقادر ملّا کو ڈھاکہ سنٹرل جیل میں پھانسی دینے میں محض ڈیڑھ گھنٹہ ہی باقی رہ گیا ہوگا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جیل حکام نے اس سے پہلے رات آٹھ بجے عبدالقادر ملا کے اہل خانہ کی آخری ملاقات کرائی گئی، جو چالیس منٹ تک جاری رہی۔ آخری ملاقات کرنے والوں میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے مرکزی رہنما عبدالقادر ملا کی اہلیہ و دیگر اہل خانہ شامل تھے۔

اسی دوران عبدالقادر ملا کے وکلا کی تین رکنی ٹیم جس میں محبوب حسین، عبدالرزاق اور تاج الاسلام شامل تھے رات ساڑھے آٹھ بجے سپریم کورٹ کے جج سید محمود حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملے اور پھانسی پر عمل درآمد رکوانے کی اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ”عبدالقادر ملا کی سپریم کورٹ میں دائر کردہ نظر ثانی کی پہلے سے دائر کردہ اپیل کا فیصلہ سامنے آئے بغیر پھانسی دیا جانا غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گا۔“

سپریم کورٹ کے فاضل جج نے یہ اپیل وصول کرتے ہوئے وکلا کی اس ٹیم کو حکم دیا کہ اپیل کی ایک کاپی فوری طور پر اٹارنی جنرل محبوب عالم کو ان کے گھر پر پہنچائی جائے تاکہ وہ اپنے دلائل دے سکیں۔

عبدالقادر ملا کے وکلا اٹارنی جنرل کے گھر پہنچے مگر ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔ اٹارنی جنرل سے فون پر بات کی کوشش بھی کامیاب نہ ہوئی تو وکلا دوبارہ جسٹس سید محمود حسین کی رہائش گاہ پر آئے۔ جنہوں نے جیل حکام کو سزا پر عمل درآمد سے تقریبا ساڑھے نو بجے روک دیا۔

واضح رہے حسینہ واجد حکومت کی طرف سے 2010 میں قائم کیے گئے انٹر نیشنل کرائمز ٹریبیونل نے ماہ فروری کے آغاز پر ایک مقدمے میں بری کرتے ہوئے پانچ مختلف مقدمات میں عبدالقادر ملا کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عالمی سطح پر اس متنازعہ مانے جانے والے ٹریبیونل کی سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تو سپریم کورٹ نے عمر قید کو سزائے موت میں بدل دیا۔

اتوار آٹھ دسمبر کو انٹرنیشنل کرائم ٹریبیونل نے ملّا عبدالقادر کی پھانسی کا ایک وارنٹ جاری کیا تھا۔ جس کا مطلب تھا کہ پینسٹھ برس کے ملّا کو کسی بھی دن پھانسی پر لٹکایا جاسکتا ہے، اور انہیں صرف اس صورت میں معافی مل سکتی تھی کہ یا تو صدر عبد الحامد ان کی اس سزا کو معاف کردیں، یا پھر اعلٰی ترین عدالت اس مقدمے پر نظرثانی کرے۔

اس وقت سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر پراسیکیوٹر زیاد المعلم کا کہنا تھا ”جیل کے حکام اب جیل کے قواعد و ضوابط کے مطابق انہیں پھانسی دے دیں گے۔“ انہوں نے زور دیا تھا کہ صرف صدارتی معافی ہی اس سزا پر عملدرآمد کو روک سکتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

rabnawaz Dec 12, 2013 02:53pm
الحمد للہ ثمہ الحمد یہ عربی نبی جس کانام محمد صلی علیہ وسلم ھے ۔ کس عالی مرتبہ کا نبی ھے۔ آپ قوت قد سی کا اندازا کرنا انسان کا کام نیہں ۔ جوں جوں زمانہ گر رتا جاتا ھے ۔آپ کی شان وشوکت میں اضافہ ھوتا چلا جا رہا ھے ۔ آپ کی پیشین گوییاں جو آپ نے اپنے امت کے متعلق کی ھیں بڑی آب وتاب اور روز روشن کی طرح پوری ھوتی جاتی ھیں۔ جو آپ کی صداقت پر مہر ثبت کرتی جاتی ھیں۔ میں یہاں پر آپ کی ایک پیش گوی کا ذکر کروں گا جس میں فرماتے ھیں۔ میری امت پر ایک وقت آۓ کا۔ قرآن وجید کے حروف باقی رہ جاینں گی ۔ اور اس کے وقت کے علماء آسمان کے نیچے بد ترین مخلوق ھو گی ۔ فتنے انہیں سے نکلیں گے اور انیہں میں جا کر ختم ھوں گے۔ اور مسجدیں بظاہر آباد ھونے کے ھدایت سے خالی ھوں گی' آپ لوگ غور کریں ۔ یہ پیش گوی کس طرح روز روشن کی طرح پری ھو ي ھے۔ خدا را ان علماء کو چھوڑیں۔ ان کا کام اسلام کا لبادہ اوڑہ کر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا ھے؛؛؛ھم ھوۓ خیر امم تجھ سے ھی اۓ خیر رسل؛؛تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ھم نے ،،

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025