• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کک ایشز میں کم بیک کے لیے پرعزم

شائع December 9, 2013
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک، اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک، اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

ایڈیلیڈ: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے ایشز سیریز میں مسلسل دوسری ناکامی کے باوجود سیریز میں شکست کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ایشز سیریز میں کم بیک کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے لگاتار دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 218 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اپنے ایک بیان میں کک نے کہا کہ 2-0 کا خسارہ ایسا نہیں جسے ہم ختم نہ کر سکیں، ہم آسٹریلیا کو مسلسل شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ایشز ابھی ختم نہیں ہوئی، اگر ہم یہ سوچنے لگے کہ یہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئی ہے تو یہ واقعی نکل جائے گی۔

اٹھائیس سالہ کک نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ شکست بہت تکلیف دہ ہے لیکن اس کا مداوا صرف ہم ہی کر سکتے ہیں۔

ایشز سیریز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 13 سے 17 دسمبر تک ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشز کی تاریخ میں انگلینڈ صرف ایک بار ہی پرتھ کے میدان پر کامیابی حاصل کر سکا ہے اس لئے اس میچ میں آسٹریلیا کو شکست دینا یقیناً انگلینڈ کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا جہاں ماہرین کرکٹ پہلے ہی سیریز میں انگلینڈ کی شکست کی پیش گوئی کر چکے ہیں۔

اس سے قبل برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان ٹیم نے 381 سے فتح حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو گزشتہ تینوں ایشز سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور اس نے اس سے قبل 2011 میں آسٹریلین سرزمین پر کھیلی گئی تاریخی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024