• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دیپیکا ہالی وڈ میں قدم جمانے کو تیار

شائع December 9, 2013
بولی وڈ اداکار دیپیکا پڈوکون ہالی وڈ میں بھی کام کریں گی۔- رائٹرز فوٹو
بولی وڈ اداکار دیپیکا پڈوکون ہالی وڈ میں بھی کام کریں گی۔- رائٹرز فوٹو

ممبئی: بولی وڈ میں ان دنوں شوخ و چنچل اداکار دیپیکا پڈوکون کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

پہلے 'یہ جوانی ہے دیوانی' نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے پھر 'چنائی ایکسپریس' خوب فراٹے بھرتی دکھائی دی۔

کنگ خان اور دیپیکا کی جوڑی نے تو فلم بینوں کے دل موہ لئے کامیابیوں کے اس سفر میں 'رام لیلہ' نے تو چار چاند لگا دئیے۔

فلم نے ثابت کر دیا نرم و نازک دیپیکا اداکاری اور خوبصورتی میں سب سے آگے ہیں۔

اب بات یہی ختم نہیں ہوتی بولی وڈ کی یہ خوبرو اداکار ہالی وڈ میں قدم رکھنے کیلئے پرتول رہی ہیں۔

کہا جا رہا ہے انہیں ہالی وڈ فلم 'فاسٹ اینڈ فیورس' کے نئے حصے میں اداکاری کی پیش کش ہوئی تھی۔

لیکن 'رام لیلہ' کی شوٹنگ کے باعث انہوں نے حامی نہیں بھری لیکن اب ڈمپل گرل کا کہنا ہے وہ ہالی وڈ میں مختصر مگر اہم کردار نبھائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024