• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری

شائع December 8, 2013
رائٹرز فوٹو۔۔۔
رائٹرز فوٹو۔۔۔

ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے انگینڈ کو 218 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

پیر کو جب کھیل لے پانچویں دن کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کی جانب سے پرائر اور سٹوارٹ براڈ کریس پر آئے۔

انگلینڈ کی پہلی ویکٹ اس وقت گری جب آسٹریلوی باؤلر پیٹر سڈل نے سٹوارٹ براڈ کو 29 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کیا۔

ہیرس کی گیند کا سامنا کرتے ہوئے انگلینڈ کے ایک اور بلے باز پرگریم سوان چھ رنز بنا کر اس وقت آؤٹ ہوگئے جب اس کا اسکور 293 رنز تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پیٹر سڈل نے چار، رائن ہیرس نے تین، مچل جانسن، نیتھن لیون اور سٹیون سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اتوار کو پانچ روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے دن کے آغاز پر میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 132 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیر کردی۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے 531 رنز کا ہدف ملا تھا۔

اننگز کے آغاز میں کپتان الیسٹر کک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ پورے دن وقفعہ وقفعہ سے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں، جو روٹ نے سب سے زیادہ 87 رنز بنائے۔

چوتھے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم کی پانچ چھ وکٹیں گرچکی تھیں اور اس کا مجموعی اسکور 284 رنز تھا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں پیٹر سڈل نے دو وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ پانچ میچیز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفرکی برتری حاصل ہے.

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025