• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

' جیون ساتھی بہترین دوست ہو'

شائع December 7, 2013
بولی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا۔- انٹرنیٹ فوٹو
بولی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا۔- انٹرنیٹ فوٹو

ممبئی: بولی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست ہو۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میرا کبھی کوئی افیئر اس لئے نہیں آیا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بہت محتاط ہوں، آپ مجھے ایک پرائیویٹ پرسن کہہ سکتے ہیں۔

پریانکا نے کہا کہ میری 90 فیصد زندگی عوام کے سامنے ہے جبکہ 10 فیصد حصہ ایسا ہے جو کہ کسی کے سامنے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک لڑکی ہوں اور اپنی ذاتی زندگی کو پرسنل رکھنا میرا حق ہے لیکن شادی جب بھی کروں گی سب کو بتاؤں گی۔

اداکار نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست بھی ہو، جو مجھے سمجھے اور کام کی اجازت دے۔

پریانکا نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنی نئی فلم 'میری کوم' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو باکسر میری کوم کی زندگی کے واقعات پر مبنی فلم ہے تاہم وہ کبھی بھی سپورٹس گرل نہیں رہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

numair Dec 09, 2013 12:18pm
Nice news

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024