• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیویارک ٹرین حادثہ: چار ہلاکتیں، امدادی کام جاری

شائع December 2, 2013
نیو یارک کے ایک پولیس افسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ  ٹرین پوہکیسپی سے اتوار کی صبح چھ بجے روانہ ہوئی تھی اور اسی منٹ کے بعد حادثہ پیش آیا۔اے پی فوٹو۔۔
نیو یارک کے ایک پولیس افسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹرین پوہکیسپی سے اتوار کی صبح چھ بجے روانہ ہوئی تھی اور اسی منٹ کے بعد حادثہ پیش آیا۔اے پی فوٹو۔۔

نیویارک: نیویارک کے نواح میں اتوار کے روز ایک مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اُترنے سے 4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہو گئے، جبکہ حکام کا کہنا کہ زخمیوں میں 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق ٹرین کا حادثہ امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے برونکس میں پیش جہاں نارتھ ٹرین کی سات میں سے پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ اس علاقے میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کر دی گئی ہے۔

حادثے کے بعد تقریباً 130 امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس اہلکار اب بھی ٹرین کے ملبے میں تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مزید کسی بھی زخمی فرد یا لاش کو نکالا جاسکے۔

نیو یارک فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ حادثے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ شدید زخمی ہیں جبکہ 56 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے مسافروں کے اعضاء ٹوٹ گئے ہیں یا ان کے سر یا گردن پر زخم آئے ہیں جبکہ کچھ مسافروں کے چہرے زخمی ہیں۔ ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ٹرین معمول کی رفتار سے تیز تھی۔

نیو یارک کے ایک پولیس افسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹرین پوہکیسپی سے اتوار کی صبح چھ بجے روانہ ہوئی تھی اور اسی منٹ کے بعد حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب اس حادثے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے اور امکان ہے کہ اس بارے میں جلد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024