• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'دھوم 3 جیسا رول بہت مشکل تھا'

شائع November 30, 2013
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان.- انٹرنیٹ فوٹو
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان.- انٹرنیٹ فوٹو
بولی وڈ اداکار ایشوریہ رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہیں.- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار ایشوریہ رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہیں.- اے ایف پی فوٹو
گلیمرس گرل دیپیکا پڈوکون.- اے پی فوٹو
گلیمرس گرل دیپیکا پڈوکون.- اے پی فوٹو

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ یوں تو ہر فلم اپنے آپ میں ایک چیلنج ہوتی ہے لیکن دھوم تھری جیسا رول بہت مشکل تھا جسے کرتے ہوئے بڑا مزہ آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس فلم میں ایک جمناسٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کردار کے لئے انہوں نے سرکس کی ٹریننگ بھی لی اور اس دوران اپنی خوراک کا خاص خیال رکھا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ 'مجھے فلم کی کہانی بہت پسند آئی تھی لیکن میں اس فلم میں عام ولن نہیں بنا'۔

گلیمرس گرل دیپیکا پڈوکون:

آج کل دیپیکا پڈوکون ممبئی کے سٹوڈیو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم 'ہیپی نیو ایئر' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ اسی سٹوڈیو میں سلمان خان بھی اپنی فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران دیپیکا اپنے ہیرو کنگ خان کے حریف سلو میاں کے پاس جا کر بیٹھ گئیں اور ان کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹے تک باتوں میں مگن رہیں جب کہ اس دوران شاہ رخ بھی سیٹ پر موجود تھے۔

بعد میں فلم ڈائریکٹر فرح خان نے دیپیکا کو ہدایت کی کہ شاہ رخ خان کی موجودگی میں سلمان خان سے میل جول اور بات چیت سے باز رہیں اب دیکھتے ہیں ڈمپل گرل اس کا کتنا اثر لیتی ہیں۔

ابھیشک بچن:

بولی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے اپنی والدہ اور بیوی کے درمیان جھگڑوں کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر گھریلو جھگڑوں کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے ابھیشک نے کہا ہے کہ تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، حقیقت یہ ہے کہ میری بیوی اور ماں کے درمیان کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں اور سب گھر والے پہلے کی طرح ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابقہ مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن کے اپنی ساس جیا بچن سے اختلافات ذاتی زندگی میں مداخلت پر اتنے کشیدہ ہو چکے ہیں کہ روز روز کے جھگڑو ں سے تنگ آکر ایشوریہ نے علیحدہ رہائش کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایشوریہ اپنے شوہر ابھیشک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ہمراہ کچھ عرصہ قبل ممبئی کے پوش ساحلی علاقے میں خریدے جانے والے بنگلے میں رہائش اختیار کرنا چاہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024