• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

دوسرا ون ڈے: پاکستان تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم

شائع November 27, 2013
پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔
پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

پورٹ الزبتھ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستانی ٹیم پروٹیز کو شکست دے کر تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان اب جنوبی افریقہ کے خلاف ایک بھی ایک روزہ میچز کی سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور رواں سال ہونے والی دونوں سیریز میں بھی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ میں جہاں جنوبی افریقہ کو سیریز کے بچاؤ کا چیلنج درپیش ہے تو دوسری جانب یہ میچ ان کے لیے انتہائی یادگار بھی ہے کیونکہ یہ پروٹیز کا انٹرنیشل کرکٹ میں 500واں ون ڈے میچ ہو گا۔

افریقی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 499 میچز میں سے 307 میں کامیابی حاصل کی، 179 میں شکست، چھ میچ ٹائی رہے جبکہ سات میچوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے 22 سال کے دوران اس شاندار ریکارڈ پر پوری ٹیم اور کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اب ہماری اگلی منزل ورلڈ کپ میں فتح ہے۔

میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہے جو جاک کیلس کی واپسی کے بعد سے مثبت کمبی نیشن ترتیب دینے کے لیے کوشاں ہے۔

منگل کے روز گریم اسمتھ کی دادی انتقال کر گئی تھیں جس کے باعث ان کی می میں شرکت مشکوک ہے جبکہ گزشتہ 9 میچوں میں ایک بھی نصف سنچری نہ بنانےوالے ڈیوڈ ملر کو بھی آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

اس طرح پروٹیز باؤلنگ لائن میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں اور اے بی ڈی ویلیئرز میچ میں مختلف کمبی نیشن آزما سکتے ہیں۔

دوسری جانب برتری کی حامل پاکستانی ٹیم کے حوصلے انتہائی بلند ہیں اور وہ دوسرا میچ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلا میچ کھیلنے والی آل راؤنڈر جوڑی انور علی اور بلاول بھٹی کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

میچ کے لیے گرین شرٹس کی جانب سے ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں لیکن بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنے کے لیے ناصر جمشید کی جگہ عمر امین یا اسد شفیق کو موقع دیا جا سکتا ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024