• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعودی عرب میں پاکستانی شخص کا سرقلم

شائع November 26, 2013
۔— رائٹرز فائل فوٹو۔
۔— رائٹرز فائل فوٹو۔

ریاض: سعودی حکام نے منگل کے روز ایک پاکستانی شخص کا سرقلم کردیا ہے جسے قدامت پسند ملک میں ڈرگ اسمگل کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کے حوالے سے ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان شخص، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، سعودی عرب میں ہیروئن کی نامعلوم تعداد منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے جسے انہوں نے نگلا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ چھ نومبر کو جعفر غلام علی نام ایک شخص کا سر قلم کیا گیا تھا جنہیں اسی جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 2012ء میں سعودی حکام کے مطابق 76 افراد کو سزائے موت دی گئی تاہم ہومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ 69 افراد کو سزائے موت دی گئی۔

ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی، ڈرگ اسمگلنگ اور دیگر جرائم کی سزا سعودی عرب کے قوانین کے مطابق موت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024