• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کی کیپ ٹاؤن میں تاریخی فتح

شائع November 25, 2013
مین آف دی میچ انور علی کا جاک کیلس کی وکٹ لینے کے بعد پرجوش انداز۔ فوٹو اے ایف پی
مین آف دی میچ انور علی کا جاک کیلس کی وکٹ لینے کے بعد پرجوش انداز۔ فوٹو اے ایف پی

کیپ ٹاؤن: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر کیپ ٹاؤن میں پروٹیز کے خلاف نہ جیتنے کی روایت توڑ ڈالی.

تنیولینڈز میں ہونے والے ین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 195 رنز پر ہمت ہار گئی اور پاکستان نے 24 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے دو نئے آل راؤنڈرز انور علی اور بلاول بھٹی کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور یہ فیصلہ جیت کی وجہ بنا جب پاکستان نے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر تمام اوورز ختم ہونے کے بعد 218 رنز بنائے۔

انور علی 43 رنز کے بعد سرِ فہرست رہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس میں جاک کیلس کی وکٹ بھی شامل ہے جبکہ پہلا میچ کھیلنے والے ایک اور کھلاڑی بلاول بھٹی نے بھی 39 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ تین وکٹیں حاصل کیں۔

بھٹی اور علی کی جوڑی نے اپنے کیریئر کے پہلے انٹرنیشنل ون ڈے میچ میں ہی 74 رنز جوڑے اور پاکستان کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

میچ کے اختتام پر پاکستانی کپتان مصباح الحق نے نے کہا کہ وہ دونوں نئے کھلاڑیوں کے کام سے بے حد خوش ہیں جس نے انہیں جیت دلائی۔

اس سال پاکستان اور جنوبی افریقہ تیسری بار ایک روزہ سیریز میں آمنے سامنے ہیں۔

اب تک دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر سات بار دو طرفہ سیریز میں ایک دوسرے سے ٹکرا چکی ہیں، جن میں جنوبی افریقہ ہی ہمیشہ فاتح ثابت ہوا۔

رواں سال، مجموعی طور پر گیارہ میں سے آٹھ مقابلے پروٹیز نے اپنے نام کیے جبکہ پاکستانی ٹیم تین میں کامیاب ہوئی۔

موجودہ سیریز کا دوسرا میچ ستائیس اور تیسرا تیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024