• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ویسٹ انڈیز - انڈیا ایک روزہ سیریز برابر

شائع November 25, 2013
ڈیرن سیمی نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔— اے پی فوٹو
ڈیرن سیمی نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔— اے پی فوٹو

ڈیرن سیمی نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔— اے پی فوٹو وشاکھاپٹنم: ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

اتوار کو یہاں وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان ڈوئن براوو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ہندوستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 رنز سکور کیے۔

بدقسمتی سے وہ ایک رن کے فرق سے اٹھارویں سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے۔

دیگر بلے بازوں میں کپتان دھونی (ناٹ آؤٹ) 51 ، شیکھر دھون 35 ، یوراج سنگھ 28 اور سریش رائنا 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف 49.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پہلے کیرن پاؤل اور ڈیرن براوو نے عمدہ بیٹنگ کی اور بالترتیب 59 اور 50 رنز سکور کرکے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا۔

اس کے بعد لینڈل سمنز اور ڈیرن سیمی نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 82 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے۔ سمنز 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ سیمی اپنی ٹیم کو فتح سے دلانے کے بعد 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست پویلین واپس لوٹے۔

ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار، محمد شامی اور ایشون نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سیمی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024