• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

برسبین ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام

شائع November 24, 2013
مچل جانسن کو میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ — اے ایف پی فوٹو
مچل جانسن کو میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ — اے ایف پی فوٹو

برسبین:آسٹریلیا نے مچل جانسن کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو برسبین ٹیسٹ میں381 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ میزبان کینگروز کو پانچ میچوں کی ایشیز سیریز میں ایک - صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اتوار کو یہاں وولین گابا میں ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 561 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 24 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے 72 رنز پر تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب کیریئر کا سواں ٹیسٹ کھیلنے والے کیون پیٹرسن 26 رنز بنانے کے بعد مچل جونسن کا نشانہ بن گئے۔

اس کے بعد کپتان ایلسٹر کک اور این بیل نے سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھانا شروع کیا، دونوں نے چوتھی وکٹ میں 58 رنز کا اضافہ کیا۔

اس موقع پر بیل 32 رنز بنانے کے بعد پیٹرسڈل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 142 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آخری امید کک بھی 65 رنز بنانے کے بعد آف اسپنر نیتھن لیون کی گیند پر وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

اس کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، میٹ پرائر 4 ، سٹورٹ براڈ 4 ، گریم سوان صفر، کرس ٹریملٹ 7 اور جیمز اینڈرسن 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

جو روٹ 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جونسن سب سے کامیاب باؤلر رہے، انہوں نے 42 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

رائن ہیرس اور نیتھن لیون نے دو ، دو جبکہ سڈل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مچل جانسن کو میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 سے 9 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025