• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مشرف غداری کیس: اکرم شیخ اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر

شائع November 22, 2013
۔— فائل فوٹو
۔— فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے مشرف غداری کیس میں بیرسٹراکرم شیخ کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کردیا ہے۔

مشرف غداری کیس میں مقرر اسپیشل پراسیکیوٹراکرم شیخ نے ڈان نیوزسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے حکومتی پیش کش قبول کی ہے۔

اکرم شیخ نے گزشتہ روز وزیراعظم سےملاقات کی پیشکش قبول کرنے کے بعد مشرف غداری کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر ہوگئے۔

وزارت قانون ان کی بطوراسپیشل پراسیکیوٹر تقرری کا نوٹی فیکشن جاری کرے گی۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف نے درخواست دائر کی تھی کہ ان پر دائرمقدمات میں ان کی ضمانت ہوچکی ہے لہذا ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

اس پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں جواب داخل کرایا ہے کہ ان کو اس پر اعتراض ہے اوروہ اس کا پیراوائس جواب دیں گے جس پرعدالت نے سماعت چھبیس نومبر تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024