• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوہلی تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے ہندوستانی بلے باز

شائع November 22, 2013
ویرات کوہلی نے 114 اننگ میں 5 ہزار رنز مکمل کیے۔ فائل فوٹو
ویرات کوہلی نے 114 اننگ میں 5 ہزار رنز مکمل کیے۔ فائل فوٹو

کوچی: سٹار ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا ویون رچرڈز کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی جانب سے تیز ترین پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے۔

انہوں نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 86 رنز کی اننگز کھیل کر عبور کیا۔

کوہلی نے 114 اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے کا حاصل کیا جہاں اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز ویوین رچرڈز نے بھی اتنی ہی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کوچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 81 رنز کی ضرورت تھی۔

انہوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 رنز کی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ ہی اس سنگ میل کو بھی عبور کیا لیکن وہ صرف 14 رنز کے فرق سے کیریئر کی 18 ویں سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

کوہلی نے 114 اننگز کھیل کر ویون رچرڈز کا تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا بھی عالمی ریکارڈ برابر کر دیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہندوستان کی طرف سے تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل ہندوستان کی طرف سے ون ڈے میچوں میں تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز ساروگنگولی کو حاصل تھا جنہوں نے 126 اننگز کھیل کر اس ہندسے کو عبور کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024