• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

برسبین ٹیسٹ: پہلے دن انگلش باؤلرز کا غلبہ

شائع November 21, 2013
برسبین: کرس براڈ آسٹریلیوی بلے باز مچل جانسن کے خلاف ناکام اپیل کرتے ہوئے۔— رائٹرز
برسبین: کرس براڈ آسٹریلیوی بلے باز مچل جانسن کے خلاف ناکام اپیل کرتے ہوئے۔— رائٹرز

برسبین: بریڈ ہیڈن اور مچل جانسن کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا لئے۔

جمعرات کو برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن تھا۔

راجرز ایک رن بنا کر کرس براڈ کی گیند پر آئن بیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد وارنر اور شین واٹسن کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں ستر قیمتی رنز بنے تاہم اس موقع پر واٹسن بائیس رنز بنا کر براڈ کی گیند پر گریم سوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

تہیتر کے مجموعی سکور پر کلارک تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بنا کر براڈ کی گیند پر بیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بعد میں وارنر بھی 49 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر کیون پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جارج بیلی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے اور صرف تین رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایلسٹر کک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سیٹون سمتھ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اکتیس رنز بنا کر کرس ٹریملٹ کی گیند پر کک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی باؤلر مچل جانسن 64 رنز بنا کر کرس براڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ پیٹر سڈل سات رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر کک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا لیے تھے۔

بریڈ ہیڈن 78 اور ریان ہیرس چار رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔

انگلینڈ کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے براڈ نے پانچ ، اینڈرسن نے دو اور ٹریملٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025