• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ریکھا 'ویلکم بیک' سے الگ ہوگئیں

شائع November 20, 2013
بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ریکھا آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ریکھا آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

کئی دہائیوں تک انڈین فلم انڈسٹری اور عوام کے دلوں پر راج کرنے والی پُرکشش اداکار ریکھا نے اپنی سابق محبت لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق، فلمساز انیس بزمی نے دونوں ستاروں کو اپنی فلم 'ویلکم بیک' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی پیشکش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بی نے فلم میں کام کرنے کی آفر تو قبول کرلی تاہم ریکھا نے یہ کہہ کراس پیشکش کو ٹھکرا دیا کہ شوٹنگ کی تاریخیں ان کی نئی فلم 'سپرنانی' سے متصادم ہیں۔

ماضی کی فلموں میں ریکھا اور امیتابھ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا فلمیں بھی ایسی جن کے گانے اور ان کے رومینٹک مناظر آج بھی سب کے ذہنوں میں محفوظ ہیں۔

مقدر کا سکندر، قسمیں وعدے سمیت کئی فلموں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے، دونوں ستارے آخری مرتبہ 1981 میں یش چوپڑا کی فلم 'سلسلہ' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

دوسری جانب دونوں کی محبت کے فسانے جتنے عام ہوئے دونوں سپر اسٹارز نے ان خبروں کو ہمیشہ افواہ قرار دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی راہیں بھی بدل لیں۔

یاد رہے کہ ویلکم بیک سال دو ہزار سات کی کامیاب فلم ‘ویلکم’ کا سیکوئل ہے جس میں اکشے کمار، فیروز خان اور نانا پاٹکیر کے ساتھ کترینہ کیف اور ملّیکا شیراوت نے اہم کردار نبھائے تھے۔

جبکہ اس بار ‘ویلکم بیک’ میں اکشے کی جگہ جان ابراہم، کترینہ کی جگہ شروتی ہاسن اور فیروز خان کی جگہ امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024