• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جنوبی افریقہ: زیر تعمیر شاپنگ مال کی چھت منہدم، ایک شخص ہلاک

شائع November 20, 2013
اے ایف پی، فوٹو۔۔۔
اے ایف پی، فوٹو۔۔۔

ڈربن: جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں منگل کے روز ایک زیر تعمیر شاپنگ مال کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ پچاس سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

پولیس ترجمان نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کم از کم چھبیس افراد کو اب تک ملبے سے نکالا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مال میں تعمیراتی کام جاری تھا۔

عمارت میں پھنسے ہوئے زیادہ تر تعیراتی مزدور تھے امدادی ٹیمیں سراغ رساں کتوں اور خصوصی آلات کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

موقع پر موجود ریسکیو کارکن نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق پچاس افراد ملبے کے نیچھے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں بہت تاریکی ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تقریبا دو سو میٹر پر پھیلی ہوئی وسیع تعمیراتی سائٹ ہے۔

انہوں نے مذید بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ہیں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کچھ کو کم زخم آئے ہیں۔ فوری طور پر چھت کے منہدم ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

نجی ایمبولنس سروس کے مطابق حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ اٹھارہ شدید زخمی ہیں ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024