• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک اور رزاق دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ان فٹ قرار

شائع November 19, 2013
شعیب ملک جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ فائل فوٹو
شعیب ملک جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ فائل فوٹو
عبدالرزاق ایک دن قبل پریکٹس کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔ فائل فوٹو
عبدالرزاق ایک دن قبل پریکٹس کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔ فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی آل راؤنڈرز عبدالرزاق اور شعیب ملک انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہو گئے ہیں اور فوری طور پر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ تور سلیکشن کمیٹی نے ٹیم اور جنوبی افریقہ کے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

عبدالرزاق ایک دن قبل ٹریننگ کے دوران سنگین نوعیت کی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے جبکہ شعیب ملک سفری تھکاوٹ کے باعث انگلی کی انجری سے نجات حاصل نہیں کر سکے۔

تاحال ٹور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے متبادل طلب نہیں کیے گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل مختصر سیریز کا آغاز 20 نومبر سے ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان حال ہی میں کھیلی گئی سیریز میں ملک اور رزاق کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔

جنوبی افریقہ نے ہندوستانی بورڈ سے اختلافات اور بعدازاں بی سی سی آئی کی جانب سے مجوزہ ٹور چھوٹا کیے جانے کے بعد بھاری مالی نقصان کے خدشے کے باعث پاکستان سے مختصر دورہ کرنے کی درخواست کی تھی جسے پی سی بی نے منظور کر لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024