• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

چمن: پاک افغان سرحد کے قریب دو افغان پولیس اہلکار ہلاک

شائع November 14, 2013
۔— فائل فوٹو۔
۔— فائل فوٹو۔

چمن: مسلح عسکریت پسندوں نے پاک افغان سرحد کے قریب جمعرات کی صبح دو افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر چمن اسماعیل ابراہیم نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قندھار صوبے سے آرہے تھے۔

ان کے مطابق پولیس کو ان کی لاشیں چمن کے علاقے بوگھرا سے بر آمد ہوئیں۔

لاشوں کے ساتھ ایک پرچی بھی برآمد کی گئی جس پر لکھا تھا کہ 'جو افغان فورسز کے ساتھ کام کرے گا ان کا یہی انجام ہوگا۔'

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے۔

تاحال کسی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاکتوں کے پیچھے افغان طالبان ہیں۔

دوسری جانب سیکوریٹی فورسز نے چمن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برامد کرلیا ہے جس سے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دو شدت پسند بھی گرفتار کیے گیے ہیں جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024