• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سست بلے بازی پر مصباح کا دفاع

شائع November 13, 2013
پاکستانی کپتان مصباح الحق۔ تصویر بشکریہ آئی سی سی۔
پاکستانی کپتان مصباح الحق۔ تصویر بشکریہ آئی سی سی۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بدھ کے روز ان ناقدین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جن کے مطابق وہ سست رفتار بلے بازی کرتے ہیں۔

مصباح کی ٹیم کو حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ایک روزہ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سیریز میں شکست ذمہ دار پاکستان کی ناقص بیٹنگ کو قرار دیا جارہا ہے جسکی وجہ سے گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان متعدد میچ ہار چکا ہے۔

تاہم جہاں دیگر بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے وہیں مصباح نے رواں سال ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے 26 میچوں کے دوران 1119 رنز بنائے ہیں۔

تاہم ناقدین کا خیال ہے کہ پاکستانی کپتان سست رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہیں۔ ان کے اسی انداز میں بلے بازی کرنے کی وجہ سے انہیں 'ٹک ٹک ' کا لقب بھی دیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا 'میرے خیال میں جو مجھ پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ میں ٹیم کے لیے نہیں کھیلتا، انہیں اپنی آنکھیں کھول کر اعداد و شمار دیکھنا چاہیئے، انہیں اندازہ ہوجائے گا حقیقت کیا ہے۔'

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران ایک موقع پر پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے لیے صرف 17 رنز درکار تھے اور اسکی پانچ وکٹیں باقی تھیں تاہم گرین شرٹس یہ میچ ایک رن سے ہارگئے۔

جبکہ چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستان کی بلے بازی ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئی اور اس میچ میں بھی 28 رنز سے شکست گرین شرٹس کے نصیب ہوئی۔ مصباح کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں ناقص کارکردگی کے باعث ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

،ایک دن ہم 50 گیندوں پر دس رن اسکور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جبکہ دوسرے دن 36 گیندوں پر 42 نہیں بناپاتے۔ یہ سنجیدہ نوعیت کی ناکامیاں ہیں۔،

پاکستان کی متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز کے دوران ناقص بلے بازی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گرین شرٹس کسی بھی میچ کے دوران پورے 50 اوور بھی نہیں کھیل پائے۔

مصباح کا کہنا تھا ،اگر آپ اس طرح کی کارکردگی دکھاتے ہیں تو بین الاقوامی میچوں میں فتح حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔،

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ اور جمعے کو کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد پاکستان جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا جہاں گرین شرٹس دو ٹی ٹوئینٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024