پاور ڈسٹری بیوشن اسٹرینتھننگ پروجیکٹ کے لیے 20 کروڑ ڈالر کے قرض کا مقصد ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے تقسیم کار سسٹمز کو اپ گریڈ اور جدید بنانا ہے۔
اپ ڈیٹ01 جنوری 202511:14am
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی جانب سے گیس بحران پر اٹھائے گئے خدشات پر وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اس بحران کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد کردی۔
زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے فرسودہ بجلی گھروں کو فورا بند کیا جائے، جس سے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی اور صارفین کیلئے بجلی کی لاگت بھی کم ہوگی، وزیراعظم
نجکاری کمیشن 3 ڈسکوز کے لیے مالیاتی مشیروں کے تقرر پر غور کر رہا ہے، وفاقی کابینہ نے 9 شرائط کی فہرست دی ہے، پاور ڈویژن کے عہدیدار کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ
وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے اپنے الگ الگ خطوط میں چاروں وزرائے اعلیٰ سے ان کے محکموں کے واجبات کی ادائیگی میں مدد کے لیے ذاتی مداخلت کی درخواست کی ہے۔
سال 23-2022 میں 36آئی پی پیز کو 487 ارب روپے کیپسٹی ادائیگی کی گئی، سال 24-2023 میں 36 آئی پی پیز کو 923 ارب روپے کی کیپسٹی ادائیگی کی گئی، وزارت پانی و بجلی کا تحریری جواب
زیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے حوالے سے تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا گیا۔
درآمدی گیس مہنگی ہونے کے باعث نجی شعبہ، بجلی کے کارخانے ایل این جی نہیں خرید رہے، معاہدوں کو منسوخ کرنے کے بجائے انہیں مؤخر کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے، وزیرپیٹرولیم مصدق ملک
کے الیکٹرک صارفین کو قیمتوں میں کمی کا ریلیف دسمبر 2024 کے بلوں میں دیا جائے گا، جس کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کل اضافی رقم تقریباً ایک ارب 63 کروڑ روپے بنتی تھی اور بجلی کی تقسیم کار کچھ کمپنیوں نے صارفین سے غلط اضافی رقم وصول کرنے کی اجازت طلب کی، حکام
ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس سہولت کو برقرار رکھنا انڈسٹری کے لیے کھوئی ہوئی پیداوار کو بحال کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے بہت ضروری ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے، ذرائع