بھارتی بیٹر سنجو سیمسن نے 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 109 رنز اور تالک ورما نے 10 چھکوں اور 9 باؤنڈریز کے ساتھ 120 رنز بناکر 210 رنز کی ریکارڈ ساجھے داری بنائی۔
چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے، آئی سی سی خود روٹ اور شیڈول فائنل کرنے کے بعد کیسے اعتراض کر سکتا ہے، ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ
آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں، بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا، ذرائع کا دعویٰ
164 رنز ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز صائم ایوب 71 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، 5 وکٹیں لینے پر حارث رؤف مین آف دی میچ قرار پائے۔
قومی ٹیم میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ محمد حسنین کی بھی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری بار جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔
بیلون ڈی اور ونیشیئس جونیئر کو نہ ملنے پر ریال میڈریڈ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں، مینجر اور اسٹاف پر مشتمل 50 افراد کے وفد کی پیرس کی فلائٹ کینسل کی۔
پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ سری لنکا اے نے 16.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔